تصاویر: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 36 رنز سے شکست دے سیریز میں وائٹ واش کیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

 سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور  پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو جیت کے لیے 181 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز کے اختتام تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بناسکی اور اس طرح پاکستان نے سیریز کا تیسرا میچ 36 رنز سے اپنے نام کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو


سری لنکا کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر جا رہے ہیں


سری لنکا کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا جشن — فوٹو:اے ایف پی


شاداب خان بولنگ کرتے ہیوئے — فوٹو:اے ایف پی


محمد عامر سری لنکا کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے پر خوشی مناتے ہوئے — فوٹو:اے ایف پی


بابر اعظم کا دلکش انداز —اے پی پی 


میچ کا ایک منظر —فوٹو:اے پی پی 


شعیب ملک کا جارحانہ انداز — فوٹو:اے ایف پی


سری لنکا کے کپتان تھیسارا بولنگ کرتے ہوئے — فوٹو:اے ایف پی


فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر سری لنکا کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے — فوٹو:اے ایف پی


پاکستانی کھلاڑی عمر امین کو آؤٹ کرنے کی ناکام اپیل — فوٹو:اے ایف پی


پاکستانی اوپنر فخر زمان کا جارحانہ انداز — فوٹو:اے ایف پی


میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا بورڈز حکام کے ساتھ گروپ فوٹو — اے ایف پی


پاکستان ٹیم قومی ترانے کے احترام میں — فوٹو:آن لائن


سری لنکن ٹیم اپنے قومی ترانے کے احترام میں — فوٹو:آن لائن


دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے — فوٹو:آن لائن


شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر — فوٹو: اے پی پی 


شائقین کا جوش و خروش — فوٹو آن لائن


گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ  سری لنکن ٹیم کو زبردست انداز میں سپورٹ کرتے ہوئے — فوٹو:آنلائن


اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا جوش عروج پر — فوٹو:آن لائن


شائقین کرکٹ کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرنے کا ایک انداز — فوٹو آن لائن


کرکٹ شائقین کا جوش و خروش — فوٹو:آن لائن


ٹریفک پولیس وارڈن میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو پھول پیش کرتے ہوئے — فوٹو:آن لائن 


میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آنے والے ننھے بچے چہرے پر پاکستانی پرچم رنگتے ہوئے — فوٹو: آن لائن
خاتون کرکٹ شائق بھی سخت تلاشی کے مرحلے سے گزرتے ہوئے — فوٹو:آن لائن
شائقین کرکٹ لائنوں میں لگ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی باری کے انتظار میں — فوٹو:آن لائن


شائقین کرکٹ جامہ تلاشی کے بعد گراؤنڈ میں داخل ہورہے ہیں — فوٹو:اے ایف پی


پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی سخت سیکورٹی حصار میں گراؤنڈ آمد — فوٹو: اے ایف پی