پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2017

امریکا نے مزید 5 ہیلی کاپٹر پاکستان سے واپس لے لیے


پاکستانی وزارت داخلہ کو انسداد دہشت گردی آپریشن کے لئے دیئے 5 ہیلی کاپٹر واپس لینے کے لیے ایک امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

امریکا نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2002 میں 9 ہیلی کاپٹرز پاکستان کو پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ کے لیے دیے تھے۔

ان میں سے 4 ہیلی کاپٹر امریکا کو 15 اکتوبر کو واپس بھیج دیئے گئے تھے۔

امریکی ساخت کے یہ ہیلی کاپٹر وزارت داخلہ کے پاس تھے اور یہ انسداد دہشتگردی آپریشن میں بھی استعمال ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی واپسی سے پاک افغان سرحد کی نگرانی سمیت تمام آپریشن متاثرہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے پاس اب کوئی ہیلی کاپٹر نہیں ہے اور صرف 3 سیسنا طیارے رہ گئے۔

مزید خبریں :