پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2017

بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

— فوٹو:فائل

بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے بانی ایم کیوایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی مہلت مانگی ہے۔

 ایف آئی اے نے ارشد وہرہ سے بینکس ٹرانزیکشن سمیت دیگر تفصیلات مانگی تھیں۔

ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی اور دیگر نے بھی اپنے وکلاء کے توسط سے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے جب کہ مختلف بینکوں نے بھی ایف آئی  اے کو اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔

ایف آئی اے نے کے کے ایف، سن چیریٹی اور نذیر حسین یونیورسٹی کے بھی بینک اکاؤنٹس و دیگر تفصیلات طلب کی تھیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ایف آئی اے نے روف صدیقی، بابرغوری، طارق میر اور دیگر افراد سے بھی بینکس اکاؤنٹس اور دیگر تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر غوری اور سید طارق میر کیلئے وزارت خارجہ کوخط لکھ دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں تمام نامزد افراد اور اداروں سے تقریبا 6 ماہ کا ریکارڈ مانگا ہے۔ 

مزید خبریں :