شہر شہر
Time 01 نومبر ، 2017

نہ قطار نہ انتظار، سنگاپور میں ایئرپورٹ پر آٹومیٹک چیک ان سسٹم متعارف

فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں مسافروں کو ایئرپورٹس پر چیک ان میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں لیکن سنگاپور نے مسافروں کو اس مشکل سے نجات دلاتے ہوئے آٹو میٹک چیک ان سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

سنگاپور میں چینگی ایئرپورٹ کے ٹرمینل فور پر آٹو میٹک چیک ان سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے اب عملے کے بجائے جدید اسکینر مسافروں کی شناخت اور دستاویزات چیک کریں گے۔

ٹرمینل پر نصب اسکینرز مسافروں کی چہرے کی مدد سے شناخت کریں گے جب کہ سامان کی چیکنگ کے لئے بھی جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم موجود ہے۔ جدید چیک ان سسٹم سے جہاں مسافروں کو سہولت میسر ہو گی وہیں بعض مسافر جدید سسٹم کے باعث پریشانی کا شکار بھی ہو گئے ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی

سنگاپور ایئرپورٹ کا ٹرمینل فور 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مالیت سے تیار کیا گیا ہے جس پر سالانہ ایک کروڑ 60 لاکھ مسافروں کے آنے کی گنجائش ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹرمینل کے افتتاح کے پہلے روز کیتھے پیسیفک سے ہانگ کانگ جانے والی پرواز کے 100 مسافر ایئرپورٹ پہنچے لیکن تمام مسافر اس ٹیکنالوجی سے خود استفادہ حاصل نہیں کر سکے اور انہیں چیک ان اور بورڈنگ پاس کے لئے ایئرپورٹ کے اسٹاف سے مدد لینی پڑی۔

سنگاپور کے چینگی ایئرپورٹ کا شمار اکثر دنیا کے بہترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے اور اس کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ رش والے ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔ چینگی ایئرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ انتظار کے باعث لوگ آپس میں الجھنے سے باز رہیں۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021