بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان 52 برس کے ہوگئے

شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ خاص دوستوں کے ساتھ منائی—۔فوٹو/ بشکریہ کرن جوہر انسٹاگرام اکاؤنٹ

بالی وڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ اپنے خاص دوستوں کے ساتھ منائی جن میں کرن جوہر، فرح خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا بھی شامل تھے۔

سالگرہ کی یہ تقریب ان کی علی باغ والی رہائش گاہ پر منائی گئی، اس موقع پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ، بیٹی سہانا اور بیٹا ابرام میزبانی کے لیے موجود رہے۔

بالی وڈ کنگ نے اس موقع پر فوٹوگرافر کے فرائض انجام دیتے ہوئے خود دوسروں کی تصاویر بھی کھینچیں۔

When I was the one posing instead of @iamsrk ! FYI he can put any photographer out of business!

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on





بالی وڈ کنگ کی سالگرہ ہو اور فینز خاموشی سے بیٹھیں رہیں، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ شاہ رخ کی 52ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے مداح ان کے گھر کے باہر جمع ہوگئے۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ساتھی اداکاروں اور شوبز اسٹارز سمیت اسپورٹس اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے شاہ رخ اور اپنی ایک تصویر شیئر کرکے بالی وڈ کنگ سے محبت کا اظہار کیا۔


پروڈیوسر، ہدایت کار اور کوریو گرافر فرح خان نے بھی شاہ رخ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد دی۔


شاہ رخ کی 'نمبر ون فین' پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی انہیں جنم دن کی مبارک باد دی۔


مزید خبریں :