پاکستان
Time 02 نومبر ، 2017

قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا انتقال کر گئیں

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں چل بسیں۔

دینا واڈیا کے ممبئی میں موجود خاندانی ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے دینا واڈیا 15 اگست 1919 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی تھیں۔

دینا واڈیا 1948 میں قائداعظم کی وفات کے بعد افسوس کے لئے کراچی بھی آئیں۔ تاہم بعدازاں وہ ممبئی واپسی کے بعد نیویارک منتقل ہو گئیں۔

وہ آخری مرتبہ 2004 میں پاکستان آئیں اور اپنے والد کی آخری آرام گاہ مزار قائد پر بھی گئیں۔

معروف مصنف، صحافی، شاعر، محقق اور مورخ عقیل عباس جعفری لکھتے ہیں کہ دورہ پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر موجود مہمانوں کی کتاب میں انہوں نے اپنے تاثرات میں ایک جملہ یوں لکھا " یہ میرے لئے ایک دکھ بھرا شاندار دن تھا۔ اُن کے خواب کو پورا کیجئے"۔

اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان آنے والے دینا کے بیٹے نلسی واڈیا نے اپنے نانا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں لکھا کہ ’’آج یہاں آنے کا میرا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے‘‘۔

نلسی واڈیا نے اپنے تاثرات میں مزید لکھا کہ ’’اپنے نانا کا خواب پورا ہونے پر دوبارہ آؤں گی‘‘۔

مزید خبریں :