پاکستان
Time 04 نومبر ، 2017

اسموگ: پنجاب میں فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں اسموگ کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

پنجاب میں گزشتہ چند روز سے شدید اسموگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ ان حادثات میں اب تک 9 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق اسموگ بھارتی پنجاب میں چاول کی فصلوں کے مڈھوں کوآگ لگانے سے ہوئی، اسموگ کی روک تھام کی ذمے داری محکمہ تحفظ ماحولیات کی ہے، محکمہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

مزید خبریں :