دنیا
Time 04 نومبر ، 2017

سعودی عرب میں کنگ خالد ایئرپورٹ کے قریب بلیسٹک میزائل سے حملہ

سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں کنگ خالد ایئر پورٹ کے قریب بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر یمن سے بلیسٹک میزائل کے ذریعے حملہ کیا گیا جسے سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

قبل ازیں سعودی ملٹری اتحاد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تین روز قبل یمن کے شمالی صوبے ساداہ کی مارکیٹ میں کیا جانے والا فضائی حملہ عسکری ہدف تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اتحادی افواج کی جانب سے مارکیٹ اور ایک ہوٹل پر کی جانے والی اس فضائی کارروائی میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :