کھیل
Time 05 نومبر ، 2017

انضمام الحق لاہور قلندرز کے ایڈوائزر بن گئے

چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد، انضمما الحق اور عاقب جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے—.اسکرین گریب

چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد نے سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کو لاہور قلندرز کا​ایڈوائزر بنانے کا اع​لان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا فواد نے بتایا کہ انہوں نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سےلاہور قلندرز کا حصہ بننےکی درخواست کی تھی،جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

رانا فواد نے کہا، 'انضمام الحق کوقلندرزکی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں'۔

اس موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ انہیں کرکٹ میں 35 سال ہوگئے لیکن انہوں نے لاہور قلندرزجیساکام نہیں دیکھا، 'مجھے لاہور قلندرزکے سا​تھ شامل ہونے پر فخر ہے'۔

 پریس کانفرنس کے موقع پر سی ای او راناعاطف اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

چیئرمین رانا فواد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2015 میں نے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ تھا کہ ہم پورے ملک میں جائیں گے اور نیا ٹینلٹ سامنے آئیں گے، جس کے بعد  لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا سفر پچھلے برس سےشروع ہوا۔

رانا فواد نے بتایا کہ جو بچے ہمارے سسٹم کاحصہ نہیں تھے، وہ عاقب جاوید کی نگرانی میں آگےبڑھے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے 4 کھلاڑیوں کو مختلف آسٹریلوی کلبز کی جانب سے پیشکش ہوئی، جو یقیناً پاکستان کا نام روشن کریں گے  اور آسٹریلیا میں ٹریننگ حاصل کریں گے۔

ان کھلاڑیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین لاہور قلندرز نے بتایا کہ فیصل آباد کے غلام ربانی پیرامیٹاکلب اور لیگ اسپنر عثمان قادر ہاکسبری کرکٹ کلب سےکھیلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیرکےفاسٹ بولر سلمان ارشاد کامعاہدہ بھی آسٹریلوی کلب سے ہوا ہے جبکہ حارث رؤف نے ویسٹرن کلب کوجوائن کرلیا ہے۔

رانا فواد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں لاہورقلندرز کا بھی حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'لاہوریوں نے مجھے ہیرو بنادیا، لاہور قلندرز اس مرتبہ پی ایس ایل میں مایوس نہیں کرےگی، دما دم مست قلندر ہوگا'۔

پریس کانفرنس کے دوران لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ کی وڈیو بھی دکھائی گئی۔


مزید خبریں :