کاروبار
Time 05 نومبر ، 2017

سعودی شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی

— فوٹو: فائل سعودی اسٹاک ایکسچینج(اے ایف پی)

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سعودی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں نوتشکیل شدہ اینٹی کرپشن کمیٹی نے کرپشن کےالزام میں 11 شہزادوں اور 38 موجودہ اور سابق وزرا کو گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار سعودی شہزادوں میں کھرب پتی الولید بن طلال بھی شامل ہیں جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل الولید بن طلال کی گرفتاری اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سعودی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

شہزادہ الولید بن طلال کی کمپنی کے شیئرز کی قیمتیں 10 فیصد تک گرگئی ہیں۔