امریکی ماہرین 'منکی پاکس' کا کھوج لگانے میں مصروف

منکی پاکس انتھراکس اور ایبولا کی طرح امریکی حکومت کی خطرناک بیماریوں کی فہرست میں شامل ہے—۔فوٹو/بشکریہ پریمیئم ٹائمز

امریکی ماہرین منکی پاکس نامی بیماری کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں، جو ہر 10 میں سے ایک مریض کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے۔

 منکی پاکس انتھراکس اور ایبولا کی طرح امریکی حکومت کی خطرناک بیماریوں کی فہرست میں شامل ہے۔ 

امریکی سائنسدان کانگو کے رین فوریسٹ میں اس بیماری کا کھوج لگارہے ہیں۔

مرض کیسے پھیلتا ہے؟

یہ جان لیوا مرض پہلے جانوروں کے ذریعے انسانوں کو متاثر کرتا ہے اور پھر انسانوں کے درمیان وائرل ہونے کا سبب بنتا ہے۔

بیماری کی علامات

 منکی پاکس میں پہلے بخار ہوتا ہے اور پھر جسم پر نکلنے والے دانے انتہائی تکلیف دہ زخموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے جلتی ہوئی سگریٹ زخموں پر رکھ دی ہو۔

اس بیماری میں مریض کے صحت یاب ہونے کا کوئی مخصوص وقت نہیں، لیکن مریض کو مکمل اور توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید خبریں :