Can't connect right now! retry
Advertisement

کاروبار
08 نومبر ، 2017

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو ٹماٹر بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

فائل فوٹو۔

کراچی:سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال نے کہا کہ ٹماٹر کا بحران وفاقی حکومت کی غفلت سے پیدا ہوا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی تحریک التواء پر جواب دیتے ہوئے وزیر زراعت و داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ ملک میں کس چیز کی قلت ہے، اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا گیا اور 8 مہینے سے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے اشیاء مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں،3 ماہ میں 3700 سے زیادہ چالان کیے گئے ہیں اورلاکھوں روپے جرمانہ وصول کیا گیا جب کہ 105 افراد کو جیل بھی بھیجا گیا۔

دوسری جانب مارکیٹ کمیٹی کے نائب چیرمین محمد آصف کا کہنا ہے کہ مقامی ٹماٹر کی سپلائی میں بہتری ہوئی ہے، ایران سے درآمدی ٹماٹر کے 25 کنٹینرز پہنچے ہیں۔

سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر 120 سے کم ہوکر 70 روپے فی کلو ہوگئے اور درجہ دوئم ٹماٹر 40 روپے کم ہوکر55 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

Advertisement