کھیل
Time 09 نومبر ، 2017

آل راؤنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار

آل راؤنڈر عماد وسیم—۔فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کو حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے لیے 'کراچی کنگز' کا کپتان  منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

عماد وسیم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی انجری کا شکار ہیں  اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

عماد وسیم پاکستان کے لیے 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

وہ 2007 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان تھے۔

مزید خبریں :