کھیل
Time 09 نومبر ، 2017

دھونی کے ڈانس پر اہلیہ کا ہنس ہنس کر برا حال

مہیندرا سنگھ دھونی اپنی اہلیہ ساکشی کے ہمراہ—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے میدان میں اپنے ٹھنڈے اور دھیمے مزاج کی وجہ سے مشہور ہیں، لیکن یہ شاید ہی کسی کو معلوم ہوگا کہ وہ ڈانس کرنے کے بھی شوقین ہیں۔

حال ہی میں دھونی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  شیئر کی گئی، جس میں وہ بولی وڈ فلم 'دیسی بوائز' کے گانے 'جھک مار کے' پر ڈانس اسٹیپ کرتے نظر آئے۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی، تاہم مذکورہ فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار اور جون ابرام نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی بڑے مزے سے گانے 'جھک مارکے' پر پرفارم کر رہے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان تو اپنا ڈانس خود ہی انجوائے کر رہے ہیں، لیکن دوسری جانب ان کی اہلیہ ساکشی کا ہنس ہنس کر برا حال ہورہا ہے۔


















واضح رہے کہ دھونی بھارت کو 2 مرتبہ ورلڈ کپ اور چیمپینئنز ٹرافی جتوا چکے ہیں۔

بھارت نے دھونی کی قیادت میں 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011 کا ورلڈ کپ جیتا جبکہ 2013 میں دھونی کی قیادت میں ہی بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی گھر لے کر آئی۔

رواں برس جنوری میں دھونی نے کپتانی چھوڑ دی تاہم وہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ رہے۔

 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کرلی تھی۔


مزید خبریں :