کھیل
Time 09 نومبر ، 2017

کس قومی کرکٹر کو کتنا معاوضہ ملا، تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گزشتہ 4 سال کے دوران معاوضے کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

پریزائیڈنگ افسرطاہر مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تحریری جواب کی صورت میں 4 سال میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کی تفصیلات پیش کیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں مصباح الحق کو 7 کروڑ 14 لاکھ روپے میچ فیس ادا کی گئی اور سرفراز احمد کو6 کروڑ 91 لاکھ روپے میچ فیس کی مد میں ادا کیے گئے۔

اسی طرح یونس خان کو5 کروڑ 98 لاکھ، یاسرشاہ کو5 کروڑ26 لاکھ، محمد حفیظ کو9 کروڑ 73 لاکھ اور محمد عرفان کو 3 کروڑ62 لاکھ روپے دیئے گئے۔

تحریری جواب کے مطابق اسد شفیق کو 11 کروڑ 19 لاکھ، عمرگل کوایک کروڑ67 لاکھ، شعیب ملک کو5 کروڑ47 لاکھ، احمد شہزاد کو5 کروڑ89 لاکھ، شاہد آفریدی کو5 کروڑ56 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو 5 کروڑ 18 لاکھ، اظہرعلی کو6 کروڑ، حارث سہیل کو 2 کروڑ، عماد وسیم کو 2 کروڑ اور جنید خان کو4 کروڑ روپے میچ فیس ادا کی گئی۔

مزید خبریں :