ہالی وڈ اداکار بھی سلمان خان سے کترانے لگے

بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ کے بڑے بڑے اداکار بھی سلمان خان سے باکس آفس پر مقابلہ کرنے سے کترانے لگے ہیں اور انہوں نے اپنی فلموں کی نمائش کی تاریخیں ہی بدل ڈالی ہے۔

سلمان خان 5 سال کے وقفے کے بعد سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دونوں سپر اسٹارز کی فلم ایکشن فلم ہے اور 2012 کی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

سلومیاں کو باکس آفس کا ’سلطان‘ مانا جاتا ہے اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں تاہم ان کی فلم ٹیوب لائٹ باکس آفس پر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی۔

دبنگ خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنائے اور ان یہ فلمیں بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سلمان خان کی مقبولیت اور باکس آفس ریکارڈ نے ہالی وڈ اداکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اور اسی لیے نامور ہالی وڈ اداکار بھی باکس آفس پر دبنگ خان سے مقابلے کرنے سے کترانے لگے ہیں۔

— فوٹو فلم تشہیری پوسٹر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ  اداکار ڈین جونسن کی فلم ’جمان جی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ 20 دسمبر کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن پروڈیوسرز نے سلمان کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے باکس آفس پر تصادم سے گریز کرتے ہوئے فلم کی نمائش کی 29 دسمبر کو کر دی ہے۔

ایک اور ہالی وڈ اداکار جیک مین کی فلم’ دی گریٹسٹ شو مین‘ بھی کرسمس کے موقع پر پیش کی جانی تھی لیکن اب یہ فلم بھارت میں یکم جنوری 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

سلمان خان کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 22 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں کترینہ کیف ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :