ایپل آئی فون ایکس میں 360 ڈگری سیلفی سین فیچر متعارف

آئی فون ایکس :فائل فوٹو

ایپل کے نئے ماڈل آئی فون ایکس میں نت نئے فیچرز کے ساتھ صارفین کے لیے 360 ڈگری سیلفی سین فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

آئی فون ایکس میں 360 ڈگری سیلفی سین فیچر استعمال کرنے کے لیے کلپ ایپس کے آپشن کا استعمال کرنا ہوگا۔

صارفین 360 ڈگری سیلفی سین کے لیے مختلف جگہوں کے بیک گراونڈ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی منفرد فلٹرز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

سیلفی سین فیچر فوٹو بشکریہ ڈیلی میل۔

 سیلفی سین فیچر کی مدد سے صارفین اپنی 360 ڈگری سیلفی کے بیک گراونڈ میں دریا کا کنارا، شہر اور بازار جیسی جگہ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں 360 ڈگری سیلفی سین کی تصاویر اور ویڈیوز میں اپنی پسند کا کوئی گانا بھی بیک گراونڈ میں لگایا جاسکتا ہے۔

ایپل کے ایپس پروڈکٹ مارکیٹنگ کے نائب صدر سوسان پریسکاٹ کے مطابق کلپ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز بنانا آسان ہوجائے گا اور سیلفی سین صارف کو بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین اس فیچر میں 10 ڈیزائن سینز کا استعمال کرسکتے ہیں جس میں منفرد لوکیشن، کیریکٹرز، کلرز اور ویژول اسٹائل موجود ہوں گے۔

مزید خبریں :