پاکستان
Time 11 نومبر ، 2017

ہڑتال کی دھمکی، آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 64 فیصد تک اضافہ

جولائی میں بھی آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی تھی—۔فائل فوٹو/اے ایف پی

اسلام آباد: آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی، جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 64 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب جاری کیے گئے نئے کرایوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق مختصر روٹس کے کرائے 141 روپے سے بڑھا کر 360.62 روپے کردیے گئے۔

دوسری جانب طویل روٹس کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کرایوں اور اوگرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے سیفٹی رولز کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی تھی۔

یہ احتجاج اُس وقت ختم ہوا تھا، جب دونوں فریقین آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافے اور تمام مسائل کے 15 دن کے اندر حل پر متفق ہوئے تھے۔


مزید خبریں :