دپیکا نے اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا فرح خان کے سر باندھ دیا

— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہدایت کارہ فرح خان کو اپنی کامیابیوں کی وجہ قرار دے دیا۔

دپیکا پڈوکون نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار کیا تھا۔

دپیکا کی پہلی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض معروف کوریوگرافر و ہدایت کارہ فرح خان نے سرانجام دیئے تھے۔ 

ڈمپل گرل اپنی پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور اب تک کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔

لیکن اب دپیکا نے اپنی ان سب کامیابیوں کا سہرا فرح خان کو قرار دیا ہے۔ ہدایت کارہ فرح خان نے ٹوئٹر پر دپیکا کی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے 10 سال پورے ہونے پر ان کے پہلے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔

دپیکا نے بھی ہدایت کارہ کے جواب میں اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں فرح خان کی وجہ سے ہیں اور وہ فرح خان سے بے حد پیار کرتی ہیں۔

ڈمپل گرل اور فرح خان نے ’اوم شانتی اوم‘ کے علاوہ ’ہیپی نیو ایئر‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

مزید خبریں :