مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں، رشی کپور

اداکار رشی کپور : فائل فوٹو۔

بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعظم فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے جب کہ آزاد کشمیر پاکستان کے حصے میں ہے۔

ان کے اس بیان سے متاثر ہوکر رشی کپور نے اپنی ایک ٹوئٹ میں انہیں مخاطب کیا اور لکھا کہ وہ فاروق عبداللہ کی بات سے متفق ہیں اور اسی طریقے سے ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔


ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'میں 65 سال کا ہوں اور میں مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔

 رشی کپور نے مزید لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنے آباؤ اجداد کی سکونت دیکھیں۔

کپور خاندان کی حویلی پشاور قصہ خوانی مارکیٹ:ٹوئٹر فوٹو۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے کپور خاندان کی ایک حویلی پاکستان کے شہر پشاور میں موجود ہے جس کو پرتھوی راج کپور کے والد اور راج کپور کے دادا دیوان باہیشورناتھ نے تعمیر کی تھی۔

مزید خبریں :