پاکستان
Time 14 نومبر ، 2017

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد دھند میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بارش کے بعد شہر میں دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور میں 3، بھکر میں 7، ڈیرہ غازی خان میں 12، جھنگ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح خانپور میں 9 ، کوٹ ادو میں 10، لیہ میں 15 اور ملتان میں7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ساہیوال، رحیم یار خان، وہاڑی، چیچہ وطنی اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :