پاکستان
Time 14 نومبر ، 2017

نوازشریف کیخلاف فیصلے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، مریم نواز

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کی تاریخ مقرر نہ کیے جانے پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے 'عدل' کے نئے پیمانے بنائے گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟

(ن) لیگ کی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پاناما سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

مزید خبریں :