دنیا
Time 14 نومبر ، 2017

دبئی میں اب گالی دینے پر ’2 ہزار درہم‘ جرمانہ ہوگا

— فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی حکومت نے اب معمولی جرائم پر عدالتوں کے بجائے جرمانے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی حکومت نے عدالتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے معمولی جرائم پر عدالتوں کی بجائے جرمانے کی سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحومید کے مطابق دبئی پولیس اسٹیشن اور فیملی پراسیکیوشن ونگز 4 دسمبر سے فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے اور یہ فیصلے کورٹ کے بجائے 3 پراسیکیوشن ونگز کریں گے۔

نئے فیصلے کے تحت گالی اور فون پر بدنام کرنے پر 2 ہزار درہم، خودکشی کی ناکام کوشش پر ایک ہزار درہم، فون کے ذریعے چھیڑنے اور تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم اور ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 20 ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

ایک لاکھ سے 2 لاکھ درہم کا چیک باؤنس ہونے پر 10 ہزار درہم ، 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم کا چیک باؤنس ہونے پر 5 ہزار درہم اور 50 ہزار سے کم رقم کے تمام بینک چیکس باونس ہونے پر اب 2 ہزار درہم کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

مزید خبریں :