پاکستان
Time 15 نومبر ، 2017

عمران خان سیاسی جنگ میدان سے نکال کر عدالت میں لے آئے، سعد رفیق

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ عمران خان کے لیے ملک میں کوئی قانون نہیں جب کہ وہ سیاسی جنگ میدان سے نکال کر عدالت میں لے آئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کیوں تحلیل کیا جائے، کیا وجہ ہے، کیا اس ملک میں یہی کھیل تماشہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتی نظام اور عدالتوں کا مذاق اڑایا، وہ ایک عرصے سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے اور پھرتوقع کرتے ہیں ہر دوسرا شخص عدالت میں پیش ہو۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے ملک میں کوئی قانون نہیں، وہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں، سیاستدانوں کی عدالتوں میں پیشیوں کی بنیاد عمران خان نے رکھی، وہ وہ سیاسی جنگ میدان سے نکال کر عدالت میں لے آئے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان کے اس کام سے سیاستدانوں کو شرمندگی اور عدالتی نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں جب کہ جمہوریت کو بھی نقصان ہورہا ہے۔

مزید خبریں :