دنیا
Time 15 نومبر ، 2017

ممبئی: چوروں نے 25 فٹ گہری سرنگ کھود کر سرکاری بینک لوٹ لیا

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

ممبئی میں چور 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر سرکاری بینک سے 6 کروڑ مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں چوروں نے 25 فٹ لمبی سرنگ کھودی، منصوبہ سازوں نے بینک کے عین برابر میں دکان کھولی اور 4 ماہ تک سرنگ کھودتے رہے جس کی کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی۔

اسکرین گریب؛ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ملزمان 4 ماہ تک سرنگ کھودنے کے بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بینک تک پہنچے اور لاکروں اور کیش کا صفایا کیا جہاں سے وہ 30 لاکرز سے 6 کروڑ مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔

پیر کی صبح بینک ملازمین کے پہنچنے پر چوری کا انکشاف ہوا اور پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم رقم اور زیور کی مالیت کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاکر روم میں صارفین کی سکیورٹی کے باعث سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے دکان کے مالک کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :