کھیل
Time 15 نومبر ، 2017

سری لنکا نے عجیب ایکشن کا ایک اور بولر تلاش کرلیا

کرکٹ میں بولر کے بولنگ ایکشن کو خاصی اہمیت دی جاتی ہے اور اگر بولنگ ایکشن کچھ عجیب سا ہو تو بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیتا ہے۔

سری لنکن بولر لیستھ ملنگا نے اپنے بولنگ ایکشن کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی اور سری لنکا کو ایک مرتبہ پھر سب کو حیران کر دینے والا بولر مل گیا ہے۔

ملائشیا میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران سیدھے ہاتھ سے بولنگ کرنے والے 18 سالہ سری لنکن اسپنر کیون کوتھیگوڈا نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

کیون کوتھیگوڈا کا ایکشن حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ بیٹسمینوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

افغانستان کے خلاف کیون نے ایک وکٹ حاصل کی لیکن ان کے بولنگ ایکشن نے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا۔

کیون بال کراتے وقت سامنے نہیں دیکھ پاتے اور ان کا چہرہ آسمان کی طرف ہوتا ہے جب کہ وہ اپنے ہاتھ کو 90 ڈگری زاویے سے بھی زیادہ خم دیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کیون پچ پر نہ دیکھنے کے باوجود درست جگہ پر بال کرتے ہیں اور انہیں ایکسٹرا اسپن بھی ملتا ہے۔ 



مزید خبریں :