کاروبار
Time 15 نومبر ، 2017

ایک سال میں ریلوے کے 1 ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت

فائل فوٹو—۔

لاہور: پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کردیئے۔

ریلوے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک سال میں ایک ارب روپے کے ریکارڈ آن لائن ٹکٹ فروخت کیے۔

پاکستان ریلوے نے گزشتہ برس اکتوبر میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا اور ایک سال کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار سے زائد مسافروں نےاس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

ترجمان کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے روزانہ ٹکٹوں کی فروخت اب ایک کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق ریزرویشن کے لیے دستیاب تمام ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :