کاروبار
Time 15 نومبر ، 2017

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع


حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت خزانہ نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے جس کے بعد اب ٹیکس گوشوارے 30 نومبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اطلاق صرف تنخواہ داروں اور  کاروباری افراد پر ہو گا، کمپنیوں کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی لیکن وزارت خزانہ نے اس میں 15 نومبر تک کی توسیع کر دی تھی۔