دنیا
Time 16 نومبر ، 2017

فوربس کی 30 سال سے کم عمر بااثر افراد کی فہرست میں 6 پاکستانی شامل

امریکی بزنس جریدے فوربز نے30 سال سے کم عمر بااثر افراد کی فہرست جاری کردی جس میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

فوربز کی فہرست میں جگہ بنا کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے چاروں افراد امریکا میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سارہ احمد

ریٹیل اور ای کامرس کے شعبے میں 28 سالہ سارہ احمد کا نام ہے جو Warp + Weft نامی کمپنی کی بانی ہیں۔

لانچ کے ایک سال سے کم عرصے میں سارہ کی کمپنی نے 2.5 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

زید انعام

اینٹرپرائز ٹیکنالوجی کے شعبے میں 25 سالہ زید انعام کا نام ہے جنہوں نے اسٹینفورڈ یونی ورسٹی میں پی ایچ ڈی تعلیم درمیان سے منقطع کر کے اپنی کمپنی Cresta قائم کی جو کسمٹر سروس کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے بہتر بنانے کے لئے کام کرتی ہے۔

خضر حیات

ڈیٹا سائنس آٹو میشن کمپنی قائم کرنے والے خضر حیات کا نام بھی اینٹرپرائز ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں ہے جوThroughPut Inc کمپنی کے شریک بانی ہیں اور TeachPakistan نامی سماجی بہبود تنظیم کے صدر بھی ہیں جو پاکستان کے دیہی علاقوں میں تعلیم عام کرنے کے لئے کام کرتی ہے۔

رضا منیر

29 سالہ رضا منیر Climb Credit کمپنی کے شریک بانی ہیں جو تعلیم کے اخراجات اٹھانے میں مشکلات کا شکار طالب علموں کا قرضہ ادا کرنے میں تعاون فراہم کرتی ہے۔

عباس حیدر

28 سالہ عباس حیدر بھی اپنے پارٹنر رابرٹ ڈیوس کے ساتھ فوربس کی فہرست میں موجود ہیں۔

دونوں جب یونیورسٹی آف میری واشنگٹن میں تھے تو انہوں نے اسپیتو نامی کمپنی کی بنیاد رکھی جو کہ گولی کو روکنے والے آرام دہ کپڑے اور ایسے جسمانی کوچ بناتے ہیں جو دیکھنے میں بھی اچھے لگیں۔

حیدر کی کمپنی نے تین لاکھ ڈالر فنڈنگ حاصل کی جبکہ 2017 میں ان کی آمدنی 25 لاکھ ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

آنا خان

2012 میں بسیمر وینچر پارٹنرز میں شامل ہونے کے بعد 29 سالہ آنہ خان نے متعدد اسٹارٹ اپس کی مدد کی جس کے باعث ان کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

آنا اب تک 14 کروڑ سے زائد رقم جمع کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انہیں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ’گلوبل شیپر‘ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹ: فہرست میں اس سے قبل چار پاکستانیوں کا ذکر کیا گیا تھا جسے اب درست کرلیا گیا ہے۔ غلطی کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

مزید خبریں :