پاکستان
Time 17 نومبر ، 2017

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا سماعت، قوت گویائی سے محروم بچوں پر تشدد کا نوٹس


سیالکوٹ میں سماعت اور قوتگویائی سے محروم بچوں پر تشدد کی نئی ویڈیوز سامنے آگئیں جن میں بس کے کنڈیکٹر کو دو بچوں کی سیٹ پر تیسری بچی کو زبردستی بٹھاتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کے مطابق جس بس میں بچوں پر کنڈیکٹر نے تشدد کیا وہ گورنمنٹ اسپیشل ايجوکيشن اسکول سمبڑيال کی تھی۔

بچوں پر تشدد کرنے والے کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور اور اسکول پرنسپل کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ يہ اسکول بس ڈسکہ سے سمبڑيال روٹ پر چلائی جاتی ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھی بچوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا اور بس کے ساتھ دو غیرمسلح اہل کار تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزید خبریں :