پاکستان
Time 17 نومبر ، 2017

پاکستان میں ہرسال ہتھیاروں سے زیادہ آلودگی سے اموات ہوتی ہیں، رپورٹ

غیر ملکی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہرسال ہتھیاروں سے زیادہ آلودگی سے اموات ہوتی ہیں۔

گیٹس فاؤنڈیشن کےقائم کیے گئے تحقیقی ادارے ’انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوایشن‘کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 25 ہزار افراد آلودگی سے ہلاک ہوجاتے ہیں جب کہ دہشتگردی کے خلاف برسوں سے جاری جنگ میں اب تک 60 ہزار افراد مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان آلودگی سے ہلاکتوں میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جب کہ چین اور بھارت شروع کے 2 نمبروں پر آتے ہیں۔

مزید خبریں :