کرن جوہر کی فلموں میں شاہ رخ کا فلمی نام ’راہول‘ کیوں رکھا جاتا تھا؟

— فوٹو:فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا ان کے فلمی کیریئر میں ’راہول‘ نام کافی مشہور ہوا اور خاص کر کرن جوہر کی فلموں میں ان کا فلمی نام راہول رکھا جاتا تھا لیکن زیادہ تر اس نام کو رکھنے کے پیچھے کیا راز رہا وہ اب سامنے آگیا ہے۔

ویسے تو شاہ رخ خان نے ’راہول‘ کے نام سے 8 فلمیں کی ہیں لیکن ان میں سے 2 فلمیں کرن جوہر کی ہیں جن میں کنگ خان کا نام راہول رکھنے کی ایک خاص وجہ سامنے آئی ہے۔

کرن جوہر کی ان 2 فلموں میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ شامل ہیں جنہوں نے فلم کے ہیرو ’راہول‘ یعنی کنگ خان کی شہرت کو مزید اونچائی پر پہنچادیا لیکن اب 17 سال بعد خود ہی کرن جوہر نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمسازی سے ریڈیو جوکی کے میدان میں قدم رکھنے والے کرن جوہر نے ایک ریڈیو پروگرام کی افتتاحی تقریب میں کہا  کہ ’آج میرے نام سے شو بنائے جارہے ہیں لیکن میرا اصلی نام کرن ہے ہی نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا پیدائشی نام کرن نہیں بلکہ ’راہول’ ہے جو 4 دن بعد ہی میری والدہ نے بدل کر ’کرن‘ رکھ دیا تھا‘۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن کے اس انکشاف کے بعد یہ کہنا مشکل نہیں ہے کہ کرن جوہر کے فلموں میں کنگ خان کا نام راہول رکھنے کی وجہ ان کا اپنا نام ہونا ہے۔

مزید خبریں :