دنیا
Time 18 نومبر ، 2017

امریکا: نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی—۔

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مین ہٹن کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں آگ اچانک بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اٹھنے والے دھویں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے۔

مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر آگ لگنے کے مقام پر پہنچا اور حفاظتی اور آگ بجھانے کے اقدامات شروع کردیے گئے۔

فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

جس عمارت میں آگ لگی وہ 6 منزلہ ہے،عمارت کی پہلی منزل پر اسٹورز اور دوسری سے چھٹی منزل پر رہائشی اپارٹمنٹس واقع ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 170 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم تیز ہوا کی وجہ سے انہیں آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :