دنیا
Time 18 نومبر ، 2017

امریکی کانگریس نے 700 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے 700 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا جس میں پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظوری کےبعد بل کو امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری درکار ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حتمی منظوری کے لیے بل کو امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے، بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 ارب ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم 15 فیصد زائد ہے۔

بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں جن میں پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

پاکستان 2001 سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی کے طور پر شمولیت کے بعد سے کولیشن فنڈ پروگرام کی مد میں امریکا سے رقم حاصل کر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں برس مارچ میں امریکن کولیشن فنڈ پروگرام کی مد میں کروڑ کروڑ ڈالر حاصل کیے تھے۔

مزید خبریں :