مشہور کارٹون کردار 'مکی ماؤس' 89 برس کا ہوگیا

مکی ماؤس کا کردار پہلی بار 1928 میں اسکرین پر متعارف کرایا گیا—۔

کئی نسلوں کو ہنسنے اور کھلکھلانے پر مجبور کردینے والا کارٹون کردار مکی ماؤس 89 برس کا ہوگیا ہے۔

والٹ ڈزنی کا تخلیق کردہ یہ کارٹون کردار پہلی بار 1928 میں اسکرین پر متعارف کرایا گیا اور پھر ورلڈ فیملی کا حصہ بن گیا، جس کی شوخیاں اور شرارتیں بچے اور بڑے سب ہی پسند کرتے ہیں۔

مکی ماؤس وہ پہلا اینیمیٹڈ کردار تھا جو والٹ ڈزنی کا پہلا مقبول کردار بھی ثابت ہوا۔

مکی ماؤس کی پہلی فلم 'اسٹیمبوٹ ویلی' تھی جبکہ 1978 میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

مکی ماؤس کے ساتھ ہمیشہ منی ماؤس کا کردار بھی نظر آیا۔

شرارتی مکی ماؤس کا کردار صرف کارٹون کی حد تک نہیں رہا بلکہ لوگ سالگرہ کی تقاریب اور دیگر مواقعوں پر اس کا روپ اپنا کر بھی سب کو لطف اندوز کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں مکی ماؤس کے 89 سال مکمل ہونے پر تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :