پاکستان
Time 18 نومبر ، 2017

پاکستان اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے وہ کیوں واپس نہیں آئیں گے، حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ پاکستان اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے وہ کیوں واپس نہیں آئیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان اسحاق ڈار کااپنا ملک ہے وہ کیوں واپس نہیں آئیں گے، ہم پر مقدمے کوئی نئی بات نہیں، مشرف دور میں بھی مقدمات کا سامنا کیا اور کئی سالوں سے بھگت رہے ہیں، انہوں نے تو طالب علمی کے دور میں 6 ماہ قید کاٹی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر تحفظات ہیں لیکن ہمارا دامن صاف ہے اس لیے عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، قیام امن کے لیے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،  الیکشن کی راہ ہموار ہوچکی  ہے اب عوام کی عدالت لگے گی۔

مزید خبریں :