شان کی فلم 'ارتھ 2' کا پہلا گانا 'سنوار دے خدایا' ریلیز

فلم 'ارتھ 2'کے اہم کرداروں میں شان شاہد سمیت عظمیٰ حسن، محب مرزا اور حمیمہ ملک شامل ہیں—۔پبلسٹی فوٹو

لالی وڈ فلم 'ارتھ 2' کا پہلا گانا 'سنوار دے خدایا' ریلیز کردیا گیا ہے، جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔

اس گانے کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی، جس میں پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔

راحت فتح علی خان کا گانا ہو اور وہ مقبول نہ ہو، ایسا تو ممکن ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ 'سنوار دے خدایا' نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی گانے کے بول اور اس کی دھن کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر راحت فتح علی خان کے گانے نے متاثر کردیا ہے۔

فلم 'ارتھ 2'کے اہم کرداروں میں شان شاہد سمیت عظمیٰ حسن، محب مرزا اور حمیمہ ملک شامل ہیں۔

فلم کی کہانی شوبز ستاروں کی ذاتی زندگی کی مشکلات، کامیاب کیریئر کی دوڑ اور زندگی کے خوابوں پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم 'ارتھ' بالی وڈ کے مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی ہندی فلم 'ارتھ' کا ریمیک ہے جو رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 



مزید خبریں :