کھیل
Time 18 نومبر ، 2017

سرینا ولیمز کی شادی کی تصاویر منظرعام پر

سرینا اور الیکس اوہانیان کی شادی امریکی شہر نیو اورلینز آرٹس کمپلیکس میں ہوئی—۔فوٹو بشکریہ یو ایس اے ٹوڈے

ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز اپنے منگیتر الیکس اوہانیان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، جس کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں۔

سرینا نے اپنی شادی کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں سفید عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔











دوسری جانب ان کے شوہر الیکس اوہانیان نے بھی شادی کی چند خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

Official. @melbarlowandco @allanzepedaphotography

A post shared by Alexis Ohanian Sr. (@alexisohanian) on












سرینا اور الیکس اوہانیان کی شادی 16 نومبر کو امریکی شہر نیو اورلینز آرٹس کمپلیکس میں ہوئی، جس پر تقریباً 10 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔

ٹینس اسٹار کی شادی میں بلوائے گئے 250 مہمانوں میں گلوکارہ بیونسے، کم کرادشن ویسٹ اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں بڑی رازداری کے ساتھ کی گئی تھیں، حتیٰ کہ مہمانوں کو بھی تقریب میں موبائل فون کے بغیر شرکت کا کہا گیا تھا کیونکہ تصاویر کے حقوق پہلے ہی ایک میگزین کو فروخت کیے جاچکے تھے۔

مداحوں نے سرینا اور ان کے شوہر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

7مرتبہ ومبلڈن سنگل ٹائٹلز اور 23 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز جیتنے والی سرینا ولیمز اور الیکس اوہانیان کی پہلی ملاقات 2015 کے آخر میں روم میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا اور گذشتہ برس دسمبر میں منگنی کرلی۔

الیکس اوہانیان 'ریڈٹ' نامی ایک ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

مزید خبریں :