چین میں رولر کوسٹر ریسٹورنٹ کی دھوم


اب ریسٹورنٹ میں آپ کا آرڈر کیا ہوا کھانا صرف 17سیکنڈز میں آپ کی ٹیبل پر پہنچے گا۔

بیجنگ میں 'رولر کوسٹر'ریسٹورنٹ نے دھوم مچادی ہے جہاں کوئی ویٹر نہ ہونے کے بعد بھی گرما گرم کھانا چند سیکنڈز میں آپ کی ٹیبل تک پہنچتا ہے۔

اکثر اوقات ریسٹورنٹ میں جاکر کھانا آرڈر کرنے کے بعد کافی دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے تاہم اب بیجنگ میں ایک ایسے ریسٹورنٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے جہاں آپکا آرڈر کیا ہوا کھانا صرف 17سیکنڈز میں آپکی ٹیبل پر پہنچ جائے گا۔

جی ہاں،بیجنگ میں ایک دلچسپ ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں کھانا ویٹر نہیں بلکہ ’’رولر کوسٹر‘‘ کے ذریعے سیکنڈوں میں صارفین تک پہنچایا جاتا ہے۔

اس ریسٹورنٹ میں بس آپ کھانا آرڈر کریں اور چند سیکنڈز میں کچن سے کھانا آپ کی ٹیبل تک پہنچ جائے گا۔

ریسٹورنٹ کی وجہ شہرت صرف رولر کوسٹر رائیڈ ہی نہیں بلکہ یہاں کے کھانوں کا ذائقہ بھی اس قدر لذیذ ہے کہ ایک بار آنے والا شخص دوبارہ آنے پر مجبور ہوجاتاہے۔

مزید خبریں :