دنیا
Time 18 نومبر ، 2017

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 نوجوانوں کو شہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع باندی پور میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے آج ضلع باندی پور کے علاقے ہاجن کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فضائیہ کے ایک کمانڈر کو ہلاک کیا گیا تھا جب کہ حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔

5 نومبر کو بھی بھارتی فورسز نے بارہ مولہ کے علاقے میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

دونوں کشمیری نوجوانوں کو بارہ مولہ کے علاقے اڑی میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ کشمیری نوجوانوں کو مقابلے میں مارا گیا۔

مزید خبریں :