پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس میں نئے ٹھیکے کی منظوری

پی آئی اے بورڈ آف ڈائیریکٹر کے اجلاس میں مسافروں کے سپورٹ سسٹم نئے ٹھیکے کی منظوری دے دی گئی۔

 ایئر لائن ذرائع کے مطابق نیا ٹھیکہ موجودہ ٹھیکے کے مقابلے میں آدھی قیمت پر دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے سپورٹ سسٹم کا موجودہ ٹھیکہ ایک ڈالر فی بورڈنگ مسافر کا ہے۔ اس سپورٹ سسٹم کیلئے سات کمپنیوں نے بولی لگائی تھی سب سے کم بولی نصف ڈالر کی دی گئی۔

امریکی کمپنی سیبر کو پندرہ سال قبل ٹھیکہ ایک ڈالر فی مسافر دیا گیا تھا۔ سیبر کمپنی کا ٹھیکہ پی آئی اے کی تاریخ کا مہنگا ترین ٹھیکہ ثابت ہوا تھا۔