پاکستان
Time 19 نومبر ، 2017

سیاسی وفاداری بدلنے والا کہیں کا نہیں رہے گا، سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو سیاسی وفاداری بدلے گا وہ کہیں کا نہیں رہے گا، کچھ لوگ ہمارے ساتھیوں کو فون کررہے ہیں لیکن ہم پاکستان میں کوئی نئی لڑائی چھیڑنا نہیں چاہتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نواز چٹان کی طرح متحد ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا فائدہ سیاسی جماعتوں کو نہیں جمہوری نظام کو ہوگا، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں قانونی ضرورت ہیں جنھیں پورا کیا جارہا ہے، سیاسی جماعتوں نے بھی مشاورت کے بعد اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر قبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے، ان کی بات کرنے والے آئین اور قانون سے نابلد ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خلوت میں قبل از وقت نہیں بروقت انتخابات کی بات کرتی ہے۔ 

مزید خبریں :