پاکستان
Time 19 نومبر ، 2017

ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی

— فوٹو:فائل

کراچی: اسلامی سال 1439 ہجری کے تیسرے مہینے ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پاکستان میں 12 ربیع الاوّل یکم دسمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں ربیع الاوّل کے چاند کی شہادتیں ملتان، قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں 12 ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ چاندکی شہادتیں ملتان،قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :