پاکستان
Time 19 نومبر ، 2017

نئی گاڑی میں سیر پر نکلنے والا خاندان حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

فوٹو: اسکرین گریب

مری کے قریب ایک کار گہری کھائی میں گر نے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یونین کونسل پلک کے گاؤں بنگارہ میں کار کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں حاجی آصف، ان کا بیٹا فیصل عباسی اور ان کے 4 پوتے شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حاجی آصف کے خاندان نے گزشتہ روز ہی نئی گاڑی خریدی تھی اور آج علاقے میں گھومنے کے لیے نکلے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔



مزید خبریں :