دنیا
Time 19 نومبر ، 2017

چین: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک

— فوٹو:ایس سی ایم پی ڈاٹ کام

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

آگ لگنے کا واقعہ بیجنگ کے جنوبی علاقے ڈیکسنگ میں پیش آیا جہاں 2 منزلہ رہائشی عمارت آتشزدگی کی وجہ سے 19 افراد ہلاک اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

رہائشی عمارت میں لگی آگ اس قدر شدید تھی کہ آگ بجھانے کا عمل 3 گھنٹے تک جاری رہا جس میں 34 گاڑیوں اور 14 فائرفائٹنگ یونٹس نے حصہ لیا۔

آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور کئی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :