بلاول بھٹو نے کراچی کے جہانگیر پارک کا افتتاح کردیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے صدر میں تاریخی جہانگیر پارک کی 20 کروڑ کی لاگت سے کی گئی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارک کا دورہ کیا اور وہاں عوام کی تفریح کے لئے فراہم کی جا نے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ رنگارنگ تقریب کے آغاز میں طلباء نے ٹیبلو پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔

تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ ایک خطرہ ہے، سندھ حکومت نے گلوبل وارمنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے کام کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کراچی کے شہریوں کو آزادانہ ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا گیا تو شہر میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی ۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پرانے کراچی کو اس کی اصل شکل میں بحال کررہے ہیں، شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے اور شہر کی رونقیں بحال کریں گے۔

مزید خبریں :