دنیا
Time 20 نومبر ، 2017

مس ورلڈ 2017 سے متعلق متنازع بیان ششی تھرور کو مہنگا پڑ گیا

کانگریس کے رہنما ششی تھرور (دائیں) اور مِس ورلڈ 2017 مانوشی چلر (بائیں)—۔

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس کے رہنما ششی تھرور کے مِس ورلڈ 2017 سے متعلق متنازع بیان نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔

کانگریسی رہنما ششی تھرور نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نوٹ بندی پالیسی پر تنقید کرتے کرتے حال ہی میں مِس ورلڈ 2017 منتخب ہونے والی بھارتی دوشیزہ مانوشی چلر  (Manushi Chhillar)کے نام پر بھی تیر چلا دیا۔

 ششی تھرور نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، 'نوٹ بندی پالیسی بہت بڑی غلطی ہے! بی جے پی کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ بھارتی روپیہ دنیا پر غلبہ رکھتا ہے، یہاں تک کہ ہماری چلر بھی مس ورلڈ بن گئی'۔


واضح رہے کہ لفظ 'چلڑ' ہندی زبان میں 'کھلے پیسوں' کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ششی تھرور کے اس بیان پر قومی کمیشن برائے خواتین  (این سی ڈبلیو)نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

کمیشن کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ 'ششی تھرور نے ہریانہ کی بیٹی کی خدمات کو نیچا دکھایا ہے، جو ملک کا نام روشن کرنے کا باعث بنی، کیا وہ اپنی بیٹی کو بھی 'چلڑ' کہیں گے؟ انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے'۔






ششی تھرور کو دیگر لوگوں نے بھی ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر انہوں نے بظاہر اپنے الفاظ کا ازالہ کرنے کے لیے ایک ٹوئیٹ کی، جس میں مس ورلڈ 2017 مانوشی چلر کی تعریف کی گئی تھی۔





واضح رہے کہ مانوشی چلر 16 سال بعد پہلی بھارتی حسینہ ہیں جو مس ورلڈ بنی ہیں، اس سے قبل 2000 میں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

مزید خبریں :