پاکستان
Time 20 نومبر ، 2017

تربت میں پانچ افراد کا قتل، ’مقتولین کو بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار‘

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے تربت میں پانچ افراد کے قتل کے واقعے میں اہم گرفتاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے تربت میں 2 روز کے دوران 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ تربت کے راستے غیرقانونی طور پر جرمنی جانے والے 5 افراد کے قتل کے واقعے میں اہم گرفتار کرلی ہے اور مقتولین کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی بھجوانے والے انسانی اسمگلر سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اےخالدانیس کے مطابق ملزم سہیل شکیل نے قتل ہونے والے پانچوں افراد کو غیرقانونی طور پر براستہ تربت جرمنی کے لیے روانہ کیاتھا، مقتولین نے سہیل شکیل کے ساتھ جرمنی جانے کےلیے ڈیل کی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ  سہیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی ہمایوں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔


مزید خبریں :