پاکستان
Time 20 نومبر ، 2017

لیہ کا نوجوان چینی دُلہن بیاہ لایا

چینی لڑکی لیکی خاہ کی دوستی فیس بک پر لیہ کے رہائشی عبدالخالق سے ہوئی—۔فوٹو/جیو نیوز

لیہ: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک 'پاک-چین دوستی' کومزید مضبوط کرنے کا باعث بنی اور ایک پاکستانی نوجوان چینی لڑکی کو بیاہ کر پنجاب کے شہر لیہ لے آیا۔

چینی لڑکی لیکی خاہ کی دوستی فیس بک پر لیہ کے رہائشی عبدالخالق سے ہوئی، جو بعدازاں محبت میں بدل گئی۔

جس کے بعد چینی لڑکی نے عبدالخالق کو چین بلوایا، جہاں دونوں نے شادی کرلی۔

شادی کے بعد عبدالخالق، چینی خاتون لیکی خاہ کو لیہ کے علاقے ٹبہ پٹاناں لےآیا، جہاں دونوں نے تھانے میں کاغذات جمع کروا دیئے۔

دوسری جانب چینی خاتون نے شادی سے متعلق بیان بھی قلم بند کروا دیا۔

اس سے قبل رواں برس ستمبر میں بھی چین کی چنگشا یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ڈاکٹر عبدالغفار شر اور ان کی کلاس فیلو چینی لڑکی ڈاکٹر یوشن کی دوستی محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بدل گئی تھی۔

چنگشا میڈیکل یونیورسٹی میں 4 سال تک ایک ساتھ زیر تعلیم رہنے کے بعد چینی دوشیزہ ڈاکٹر یوشن نے پاکستان کے شہر سکھر کے علاقے ٹھری میر واہ آکر اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر عبد الغفار شر سے نکاح کرلیا تھا۔

چینی دوشیزہ کا اسلامی نام مصباح رکھا گیا تھا جبکہ شادی کی روایتی انداز میں منعقد کی گئی تقریب میں دولہا کے عزیز و اقارب سمیت گاؤں والوں نے شرکت کی تھی۔


مزید خبریں :