رنبیر کپور کا رومانوی اور کامیڈی فلمیں کرنے سے انکار

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے رومانوی اور کامیڈی فلمیں کرنے سے انکار کردیا۔

رنبیر کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 کی فلم ’سانوریا‘ سے کیا تھا اور پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ 

اپنے فلمی کیرئیر میں رنبیر نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’عجب پریم کی غضب کہانی‘، ’پرینیتی‘، ’راک اسٹار‘ اور ’برفی‘ شامل ہیں۔

رنبیر کو فلمی دنیا میں شہرت بھی رومانوی فلموں سے ملی لیکن اب وہ خود بھی رومانوی اور کامیڈی فلمیں بنانے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اپنی فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی پر مایوسی کا شکار ہیں اور اب انہوں نے کامیڈی اور رومانوی فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق رنبیر کپور کی خواہش ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں اور خود کو رومانوی کرداروں تک محدود نہیں کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کئی رومانوی فلموں کی پیش کش ٹھکرادی ہے۔

رنبیر نے حال ہی میں کرن جوہر کی ایکشن فلم ’براہما سترا‘ سائن کی ہے جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔

رنبیر کپور  سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کر رہے ہیں اور فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :